علی امین گنڈاپورکواسلام آبادپولیس کے سپردکردیاگیا

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔جمعہ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھکر اور اسلام آباد پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو 6 روزکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھاتاہم ہفتہ کے روز اسلام آباد پولیس تھانہ گولڑہ میں درج ایک اور مقدمے میں علی امین گنڈا پور کو لینے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت پہنچی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا، عدالتی فیصلے پر علی امین گنڈا پور کے وکیل نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دوبارہ رجوع کیا اور علی امین گنڈا پورکی گرفتاری اور اسلام آباد منتقلی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔پولیس علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل ڈی آئی خان سے لیکر اسلام آباد روانہ ہو گئی

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار