سنٹرل جیل پشاور کیمروں کی تنصیب

سنٹرل جیل پشاور میں ویڈیو کیمروں کی تنصیب کاکام جاری

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر جیل خانہ ہدایت اللہ آفریدی نے کہا کہ پشاور کے سنٹرل جیل میں ویڈیو کیمروں کی تنصیب پر کام جاری ہے جس سے موبائل فون اور ڈرگز کی فراہمی اور قیدیوں کی حرکات و سکنات پر نظر ہو گی اور قیدیوں کا رابطہ باہر کے سہولت کاروں سے ختم ہو جائے گا۔ وزیر نے جیل میں حالیہ جھگڑے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعہ میں ملوث قیدیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ آئندہ کے لئے ایسے واقعات رونما نہ ہو جو انتظامیہ اور حکومت وقت کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے بھی جیل کے اندر انتظامیہ اپنی سرگرمیوں سے حکومت اور عوام کو آگاہ کیا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے دفتر پشاور بریفنگ کے دوران کیا۔مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ جیل میں فی میل قیدیوں کے لئے الگ ہاسٹل، لوڈ شیڈنگ کے دوران سولرائریشن کی سہولت اور سٹاف کے لئے کمروں کی تعداد بڑھا رہے ہیں تاکہ وہ پوری دیانت داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے سکیں۔انہوں نے آئی جی پریزن سے کہا کہ مجھے جیل کے پورے عملے کی ایک لسٹ فراہم کی جائے اور جیل کے تمام ملازمین اپنے موبائل میں دو دو سم رکھیں تاکہ ان کے ساتھ رابطہ کرنے میں آسانی ہو۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا، 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا