مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ، 3 بھارتی فوجی افسران ہلاک

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے علاقوں گڈول اور کوکرناگ میں محاصرے کے دوران حملے میں 3 بھارتی فوجی افسران کرنل من پریت سنگھ، میجر اشیش اور ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ ہلاک ہو گئے۔ تینوں اہلکار ضلع اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک گھر میں چھپے ہوئے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی افسران موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان بھی شہید ہو گیا جبکہ کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک عسکریت پسند بھی بھارتی فوج کی فائرنگ میں ہلاک ہوا۔

مزید پڑھیں:  ایٹا مالی اخراجات اور سسٹم اپ گریڈیشن پر خودکارانداز میں کام کررہاہے، مزمل اسلم