پشاور، 14 فارن ایکٹ میں گرفتار 52 قیدی افغانستان روانہ

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں 14فارن ایکٹ میں گرفتار 52 قیدیوں کو افغانستان روانہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپرٹنڈنٹ پشاور جیل کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو پشاور سنٹرل جیل میں حکام کے حوالے کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کو پشاور سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایڈنشنل کمشنر عمران پشاور کا کہنا تھا کہ ان افراد کو خیر سگالی کے ساتھ رہا کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 20 روپے میں 120 گرام روٹی، صوبائی حکومت کا نیا حکم نامہ جاری