ایران میں موجود دہشتگردوں

پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ایران میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، دہشت گرد پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی میں بی ایل اے، بی ایل ایف کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن بہت احتیاط سے کیا گیا تاکہ بڑے پیمانے پر نقصان نہ ہو۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن کو "مرگ برسرمچار” کا نام دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام زمانہ دہشت گرد استعمال کر رہے تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں میں دوستا عرف چیئرمین، بجر عرف سوگھت، ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشتگردی کی کارروائیوں کیخلاف پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے مکمل تیار ہیں۔
پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے، پاکستانی عوام کی حمایت سے تمام دشمنوں کو شکست دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وزیر دفاع کی لبنان پر حملے جاری رکھنے کی دھمکی