ہری پور، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، عوام پریشان

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح مہنگائی کا جن بے قابو، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کے باعث عوام پریشان، مہنگی اشیاء کی خریداری پر مجبور ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع ہری پور میں ضلعی انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے لوگ مہنگی اشیاء خوردونوش کی خریداری پر مجبور ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیاز 260 روپے فی کلو، فارمی مرغ 440 جبکہ انڈہ 420روپے درجن فروخت ہونے لگا ہے۔
مہنگائی کے اس خود ساختہ طوفان کے علاوہ عوام پر یہ بھی ظلم عظیم ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
نام نہاد خود ساختہ تاجرتنظیموں کے ہاتھوں بے بس عوام پر مہنگائی کےجن نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔
قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کے باعث عوام شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  جرمنی میں صیہونیت درآئی، فلسطینیوں کی حمایت پر 10 سالہ بچہ گرفتار