ویب ڈیسک :چمن میں عوامی نیشنل پارٹی نے پی بی 51پر ڈی آر او کے نتائج کے خلاف ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دے دیا ۔
مظاہرین نے کوڑک کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا غیر حتمی اعلان ہوا ہے ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے دھمکی دی کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو شاہراہ غیر معینہ مدت کے لئے بند رہے گی ۔
![عوامی نیشنل پارٹی](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/10-272.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1707554390)