پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلیں خارج

ویب ڈیسک: پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلیں لاہور ہائیکورٹ نے خارج کر دیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویزالہٰی کو الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ پرویزالہٰی کے علاوہ عدالت نے ان کے صاحبزادے مونس الہٰی سمیت سمیرا الہٰی، ریحانہ عباس اور زارا اخلاق کو بھی الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا: تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی خالی نشستوں پر پولنگ جاری