غیر قانونی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف عدالت جائینگے، فیصل جاوید

ویب ڈیسک: سابق سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بتایا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنا غیر آئینی عمل ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ جب مخصوص نشستیں نہیں تھیں تو کیسے صدر اور وزیر اعظم کا الیکشن ہوا۔
فیصل جاوید نے بتایا کہ غیر قانونی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ انتخابات پہلے ہی 90 دن میں انتحابات نہ کرا کر آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
فیصل جاوید کے مطابق سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا گیا ہے اور بہت جلد ہمارے حق میں فیصلہ آئے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پی ٹی آئی رہنماؤں کا دھاندلی کیخلاف احتجاج،ڈپٹی کمشنر اور آر او کی تصاویر پاؤں تلے روند ڈالیں