سینیٹ کی 19 نشستوں پر پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی شروع

ویب ڈیسک: سینیٹ کی 19 نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی. ذرائع کے مطابق سینیٹ کی 30 نشستوں پر 59 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے تھے تاہم عین موقع پر الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات اوپوزیشن کی درخواست پر ملتوی کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئَے ‌سندھ کی 12، پنجاب کی 5 اور اسلام آباد سے 2 نشستوں پر مجموعی طور پر 59 امیدوار مدمقابل ہیں۔ اس حساب سے سینیٹ کی 30 کی بجائے 19 نشستوں پر انتخابات ہوئے ۔
سینیٹ انتخابات سے قبل 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جن میں بلوچستان کے 11 اور پنجاب کے 7 امیدوار شامل ہیں۔
سندھ میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 19 امیدواروں میں مقابلہ ہورہا ہے، پنجاب میں خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی 2، 2 اور ایک اقلیتی نشست پر ووٹنگ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ٹیکنو کریٹ، خواتین، اقلیتی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے 11 نشستوں پر 26 امیدوار میدان میں ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی،نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کی گرفتاری کاامکان