4دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4دہشت گرد ہلاک کردئیے جن میں دو رنگ لیڈرز بھی شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد مارے گئے۔
مارے جانے والوں میں دہشت گردوں کا سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور رازق بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا، علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھانے کاعزم