اے ایس پی شہر بانو

اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ویب ڈیسک: اچھرہ واقعے کے بعد شہرت پانے والی پنجاب پولیس کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی)شہربانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
شہر بانو نقوی منڈی بہائو الدین سے تعلق رکھنے والے مین اشتر نقوی کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھی ہیں شادی کی تمام تقریبات لاہور جبکہ ولیمہ مقامی ہوٹل میں ہوا۔
شادی کی تقریبات میں شوبز انڈسٹری کی نمایاں شخصیات سمیت سیاست دانوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شہر بانو نقوی کی مہندی، بارات اور ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں،جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہر بانو نقوی کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے معاملے پر سیاسی کمیٹی قائم