عمر ایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب قائد حزب اختلاف مقرر کر دیئَے گئے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا اور اس کے ساتھ ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
اس حوالے سے عمر ایوب نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ہماری موجودگی میں سکروٹنی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکثریت اور حکومت پی ٹی آئی کی ہونی چاہئے تھی۔
عمر ایوب کا اس موقع پر کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر سمیت تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں آئین و قانون پاسداری نہیں کی جا رہی جس سے مسائل جنم لیں گے۔
یاد رہے کہ عمر ایوب نوٹیفکیشن اجراء کے بعد چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک