خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے گئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر شمشاد خان نے خیبرپختونخوا میں اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے اپوزیشن اراکین کی جانب سے احمد کریم کنڈی نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے لئے درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرائی تھی۔
درخواست میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ ہمارے 25 اراکین سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا۔ اس لئے الیکشن ملتوی کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  انتظار پنجوتھا بازیابی کیس، عدالت کا تھانہ کوہسار کو تحقیقات کا حکم