گلیات برفباری

گلیات میں برفباری جاری، چھانگلہ گلی میں سیاح پھنس گئے

فوری ریسکیو آپریشن کے دوران 10 سے زائد گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، ترجمان جی ڈی اے
ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری، چھانگلہ گلی میں سیاح پھنس گئے۔
برف باری کے باعث پھسلن سے ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ترجمان جی ڈی اے کے مطابق پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لئے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
اب تک 10 سے زائد گاڑیوں سے مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  منڈی بہاؤ الدین :کشتی الٹنے سے 6افراد ڈوب کر جاں بحق

دوسری جانب ریسکیو 1122 گلیات کے مطابق توحید آباد اور کنڈلہ کے درمیان سیاحوں کی گاڑیاں شدید برفباری کے باعث پھنسنے کی اطلاع پر فوری امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔
10 سے زائد گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کو ریکور کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق برف باری کے باعث پھسلن کا خطرہ موجود۔ شہری دوران سفر احتیاط سے ڈرائیونگ کریں۔
ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پلان پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے فتح 2گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا