پی ایس ایل 9، گلیڈی ایٹرز کو کنگز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے 22 ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کو کنگز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 118 رنز کی اننگز کھیلی ۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 33 رنز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 6 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کنگز کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرڈ جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے نے 49 رنز جوڑے ۔ ان کے علاوہ جیمز ونس نے27 اور شعیب ملک نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان صرف 7 رنز ہی بنا سکے۔
کراچی کنگز کی جانب حسن علی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے ساتھ ہی پی ایس ایل 9 کے 22 ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کو کنگز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ،محسن نقوی
مزید پڑھیں:  دیر بالا، تعلیمی شرح بڑھانے کیلئَے بچوں کو لازمی سکول مِیں داخلہ دلائیں، عبدالرحمن


4 اوورز میں 15 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے پر کراچی کنگز کے حسن علی مرد میداں قرار پائے۔