کوہاٹ:بجلی بندش کیخلاف چکر کوٹ کی خواتین سڑکوں پر آگئیں

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقہ چکر کوٹ کی خواتین کی بجلی بندش کے خلاف سڑکوں پر آگئیں ،احتجاجاً یونیورسٹی روڈ کو بند کردیا ۔
مظاہرین کے مطابق گزشتہ چار دنوں سے ٹرانسفارمر خراب ،کوئی پرسان حال نہیں گھروں میں پانی ناپید ،زندگی اجیرن بن گئی ہے۔
خواتین نے کہا کہ نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نے اپنا موبائل نمبر ہی بند کر دیا ہے’رکن صوبائی اسمبلی اپنے دفتر آنے کا کہہ کر غائب ہو جاتا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شفیع جان کو ووٹ اپنے مسائل کے حل کے لئے دیا ہے سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر کے لئے نہیں ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا