مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزارت خوراک کے مطابق اس حوالے سے سمری تیار کر کے منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چوزے کی برآمد پر پابندی کے فیصلے سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات آج شروع ہونگے