خامنہ ای

اسرائیل سعودیہ تعلقات سے مشرق وسطی کے تنازعات حل نہیں ہونگے، خامنہ ای

ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل، سعودی تعلقات قائم کروانے کی کوششوں سے مشرق وسطی کے تنازعات حل نہیں ہوں گے۔
ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پڑوسی ممالک کے تعلقات جبرا ًقائم کروا کر مسائل حل ہوجائیں گے، جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں وہ غلط ہیں۔
خیال رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم کرلے تو امریکا سعودی عرب کو سکیورٹی پیکج دینے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے بیان پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے خود تو ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کو بری طرح کچلا۔
اب ایرانی سپریم لیڈر اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والی عرب ریاستوں کے عوام کو ان کی حکومتوں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم، داخلے پر پابندی