شجاعیہ میں اسرائیلی سفاکیت عروج پر

شجاعیہ میں اسرائیلی سفاکیت عروج پر، سینکڑوں عمارتیں تباہ، 70 لاشیں برآمد

ویب ڈیسک: غزہ کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی سفاکیت عروج پر پہنچ گئی ہے، صیہونی بمباری کے باعث سینکڑوں عمارتیں تباہ ہو گئیں جبکہ ان عمارتوں کے ملبے تلے 70 لاشیں برآمد کر لی گئیں۔
اسرائیلی فوج نے تل الحوا میں بھِی بمباری کر کے سینکڑوں رہائشی عمارات اور کاروبار مراکز تباہ کر دیئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران اسرائیلی سفاکیت سے معصوم بچے اور خواتین سمیت دیگر بے یار و مددگار متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ کے مشرقی ضلع شجاعیہ میں اسرائیلی فوج نے 300 سے زیادہ رہائشی عمارتیں اور 100 سے زیادہ کاروباری مراکز تباہ کر دیئے۔
شجاعیہ میں اسرائیلی سفاکیت عروج پر پہنچ گئی ہے، صیہونی بمباری کے بعد فلسطین کی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران تباہ حال علاقے میں ملبے کے ڈھیر سے 70 لاشیں برآمد کر لی گئیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان کے کئی دیہاتوں، قصبوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ 9 ماہ سے جاری صیہونی بمباری کے دوران 38 ہزار سے زاءد فلسطینی شہید جبکہ 90 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں شرپسند سرگرم،کسٹم انسپکٹر ڈرائیور سمیت اغواء