مزید 90فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری ،بمباری سے مزید 90فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم اور بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ، فضائی حملوں میں 24گھنٹوں کے دوران بچوں سمیت مزید 90فلسطینی شہید ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے نصیرات میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چلنے والے سکول کو نشانہ بنایا جبکہ خان یونس کے مضافاتی علاقے عطار میں بمباری کی
وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملے میں کم از کم 14 فلسطین شہید ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین سکولوں کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب حماس کے جنگجوئوں نے بھی اسرائیلی حملوں کے جواب میں مارٹر گولوں اور بارودی سرنگوں سے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ اور فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فلسطینیوں کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک اور صوابی میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق