70 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں 70 سے زائد فلسطینی شہید، اسرائیلی بمباری جاری

ویب ڈیسک: اسرائیلی ظلم و ستم کا بازار گرم، فضائی اور زمینی گولہ باری سے غزہ میں 70 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے جس کے نتیجے میں جہاں شہادتیں بڑھ رہی ہیں وہیں زخمیوں کی تعداد میں بھِ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کو جنوبی غزہ میں فلسطینی گروپوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزاحمتی گروپوں کی کارروائیوں کے دوران کئی اسرائیلی ٹینک تباہ جبکہ فوجی بھی مارے گئے۔
خان یونس کے مشرقی علاقے کے بعد اسرائیلی فوج نے وسطی علاقوں کا رخ کرتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کو جبری بے دخلی پر مجبور کر دیا۔
یاد رہے کہ صیہونیوں کی تازہ کارروائیوں‌کے دوران غزہ میں 70 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے جبکہ اس دوران سینکڑوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں.
اسرائیل کے وزیراعظم کی جانب سے امریکہ کے دورہ کے دوران کی جانیوالی تمام تقاریر تنقید کی زد میں رہیں، کملا ہیرس سمیت ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انہیں جنگ بندی کا کہا.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن پر لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن