اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی

اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، حزب اللہ

ویب ڈیسک: لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صیہونی کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔
صہیونی حکومت نے لبنانی تنظیم حزب اللہ پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے جس کے جواب میں حزب اللہ کے رہنما محمد عفیف نے اسرائیلی مقبوضہ علاقے میں ہونیوالی کارروائی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس واقعے سے حزب اللہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
لبنانی تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، صیہونیوں کو کسی بھی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے فٹبال سٹیڈیم میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی وجہ سے 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ ،8افراد ہلاک