سیاسی حکومت اور اداروں میں ایسا تعاون کبھی نہیں دیکھا، شہباز شریف

ویب ڈیسک: علماو مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے 40 سالہ سیاسی کیریئر میں سیاسی حکومت اور اداروں میں ایسا تعاون کبھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور سپہ سالار بھی مشاورت میں شامل ہیں، تمام امور پر سیاسی حکومت اور ہمارے ادارے یکسو ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے ملکی سنگین معاشی صورتحال کا جو زکر کیا ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اگست کا مہینہ ہے اور 14 اگست 2024 کو ہم 77ویں یوم آزادی جوش و خروش کیساتھ منا رہے ہوں گے۔ آزادی کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے علما و مشائخ سے مل کر قائداعظم کی سربراہی میں ایک عظیم تحریک چلائی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ جتنی آج قومی یکجہتی، اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی اور آج حالت یہ ہے کہ سیاسی حکومت اور اداروں میں ایسا تعاون کبھی نہیں دیکھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور سیاسی حکومت پاکستان کے بہترین مفاد میں مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، ہمارا اشتراک رول ماڈل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کو سماجی اور معاشی چیلنجز سے نکالنا ہے، ہمیں اجتماعی کامیابیوں کو سامنے رکھنا چاہیے۔ ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے جو اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کررہے ہیں۔
انپے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ملکی قرضوں سے نجات حاصل کرکے اس ملک کو عظیم تر بنانا ہے، دن رات کوشش ہورہی ہے ملک کی جان معاشی مشکلات سے چھڑائی جائے، اللہ کرے آئی ایم ایف کا یہ پروگرام آخری ہو۔
انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کے بجلی بلوں میں کمی لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ =

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح کا معاملہ، بینچ کی تشکیل پراعتراض عائد