لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد نے 27اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: اپوزیشن اتحاد کی جانب سے27اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ 27اگست کو صوابی جلسے سے بڑا جلسہ لاہور میں کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا،تاریخی جلسے سے اڈیالہ کے دروازے کھلنے کا قوی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16اگست کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر جگہ فائنل کریں گے، تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اس لیے مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست دی۔
اخونزادہ حسین یوسفزئی نے مزید کہا کہ ممبر اسمبلی چودھری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر چودھری امتیاز کو گرفتار کرنے کا بھونڈا مذاق کیا گیا، پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی کو پارلیمان میں لایا جائے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف ہدف پورا کرنے میں ایف بی آر ناکام، سخت اقدامات کا عندیہ