میو ہسپتال لاوارث

میو ہسپتال لاوارث ،جعلی فارم 47سرکار کو عوام کی کوئی فکر نہیں،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کی نااہل حکومت کی وجہ سے ملک کا پرانا میو ہسپتال لاہور لاوارث ہوگیا،جعلی فارم 47 سرکار کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میو ہسپتال میں ادویات کی کمی اور کئی وارڈز بند ہوگئے ہیں۔
ہسپتال میں تشخیص کی سہولیات اور میڈیکل آلات کا فقدان ہے، پیڈز میڈیسن، سرجری، ای این ٹی، ٹی بی وارڈز کئی مہینوں سے بند پڑے ہیں،ایئر کنڈیشنر خراب ہیں اور مریض اپنے ساتھ گھر سے پنکھے لاتے ہیں۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور دن رات ٹک ٹاک بناتے ہیں، عوام کی خدمت ان کے بس کی بات نہیں۔
جعلی فارم 47 سرکار کو عوام کی کوئی فکر نہیں، مینڈیٹ چور ٹولہ خود تو سر درد کے علاج کے لئے لندن جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  تنخواہ دار طبقہ سے اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف