گورنر سندھ کو تبدیل

گورنر سندھ کو تبدیل نہیں کیا جارہا، نائب وزیراعظم

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو تبدیل کیا جارہا ۔
اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے وابستہ ہیں اور وہ گورنر سندھ کے عہدے پر برقرار ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز خالد ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئرمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سیکوئی رابطہ نہیں کیا گیا،اور نہ ہی وزیراعظم سے اس معاملے پر ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کسی کی خواہش ضرورہوسکتی ہے، وفاق میں بحیثیت اتحادی ہم عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بات کررہ’ ہیں، گورنرسندھ کی تبدیلی اس بات چیت کاحصہ تک نہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: اسرائیلی بڑھتی بربریت اور حزب اللہ سرہراہ کی شہادت پر قراردادیں جمع