شہداء کے لواحقین کیلئے خصوصی تقریب

جشن آزادی:شہداء کے لواحقین کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: پشاور میں جشن آزادی کے حوالے سے شہداء کے لواحقین کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران پاک فوج کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں شہداء کے لواحقین اور دیگر شرکاء نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔
تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور اور سپیشل بچوں کے سکول کے طلبا و طالبات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری مہمان خصوصی تھے۔
پشاور میں منعقدہ تقریب میں طلبہ و طالبات نے جشن آزادی کی مناسبت سے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے، طلبہ و طالبات نے قیام پاکستان کیلئے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پے آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے والوں نے خوب داد دی۔
یاد رہے کہ پشاور میں جشن آزادی کے حوالے سے شہداء کے لواحقین کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں‌بچوں نے خصوصی ٹیبلوز پیش کئے جسے حاظرین نے بھرپور داد دی.

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیس میں‌ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طلب