خیبرپختونخوا جشن آزادی کے رنگ میں

خیبرپختونخوا جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گیا، تقریبات کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گیا، صوبہ بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع ہری پور میں ڈی سی آفس میں 14 اگست کے دن پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوزب عباس سمیت ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے بھی پرچم کشائی کی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر تمام سرکاری محکموں کے افسران موجود تھے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی سلامی پیش کی گئی۔
اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موجود رہی، سکولوں کے بچوں نے قومی ترانے سریلی آواز میں سنائے۔
ضلع دیربالا میں بھِی یوم آزادی بڑے دھوم دھام سے منائی گئی۔ اس دوران ڈی سی افس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی سی نوید خان، ڈی پی او وقار احمد خان اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر قومی پرچم کشائی کی گئی اور چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں مانگی گیئں۔
ادھر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع مردان اور صوابی میں بھی یوم آزادی پورے قومی جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔
نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور پختونخوا ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔
پرچم کشائی کی اس تقریب میں آر پی او نجیب الرحمن، ایڈیشنل کمشنر نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر بہزاد عادل اور ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے پرچم کشائی کی۔
پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے حمد و نعت پیش کیے جبکہ ملی نغمے، ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کیے گئے، ان میں آزادی کی جدوجہد اور شہداء کے کارناموں کو اجاگر کیا گیا۔
ضلع مردان میں یوم آزادی کے حوالے سے چھوٹی بڑی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس کی مرکزی تقریب پختونخوا ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
مردان ڈی ایچ کیو سینٹرل جیل ۔ریسیکو 1122 سمت تمام سرکاری اداروں میں تقریبات جاری ہیں۔ اس دوران بچوں کے مابین ملی نغموں میں مقابلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تقریبات میں رہنماؤں نے قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کی اور 14اگست 1947کے دن پر روشنی ڈالی گئی۔
مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے زیر اہتمام 14 آگست کے آغاز کی خوشی میں رات 12 بجے ہوتے ہی فلائی اوور پر زبردست آتش بازی کی گئی۔
اس آتش بازی کیساتھ ہی خیبرپختونخوا جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گیا، پورا شہر پاکستان زندہ باد ، تاجران زندہ باد اور پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی معزاللہ اور دیگر کثیر تعداد میں تاجروں کی موجودگی کے علاوہ تحصیل میونسپل آفیسر تخت بھائی رحمٰن شیر، چیف آفیسر عثمان علی ناشاد اور دیگر بھی موجود تھے۔
دوسری جانب ملک بھر کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی 77 ویں یوم آزادی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ اس دوران بچوں اور بڑوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
یوم آزادی کے حوالے سے پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ میں پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ سیاسی قائدین اور ایم پی ایز نے بھی شرکت کی۔
پرچم کشائی تقریب میں سکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی، اس دوران ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سلامی دی گئی ۔
یاد رہے کہ اس موقع پر تقریب میں کراٹے کے ٹیبلو بھی پیش کئے گئے، اس دوران ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک خداد پاکستان ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں سے وجود میں آیا ہے، اس ملک کی امن و سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
ضلع چارسدہ میں بھِ یوم آزادی پورے جوچ و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یوم آزادی کے حوالے سے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں پرچم کشائی اور گرینڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پرچم کشائی تقریب میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، پاک فوج کے افسران سمیت تاجروں اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی ، مقررین نے کہا کہ ازادی خداوندی نعمت ہے، ملک کی آزادی کے لئے اسلاف کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ضلع اورکزئی میں یوم آزادی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اس دوران پرچم کشائی اور ٹیبلوز پیش کئے گئے۔ پرچم کشائی ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کی گئی ۔
اس دوران قبائلی عمائدین و بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ نے جیل کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔
ڈی سی طیب عبداللہ کا کہنا تھا کہ مملکت خداداد کی آزادی اللہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہے۔
ضلع باجوڑ اور ٹانک میں بھِی 77واں جشن آزادی منایا جا رہا ہے، مرکزی تقریب سول کالونی خار میں منعقد کی گئی، ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوار الحق، ڈی پی او باجوڑ، رکن اسمبلی مبارک زیب خان اور ارکانِ اسمبلی نے پرچم کشائی کی اور اس موقع پر پودے بھی لگائے۔
باجوڑ میں مختلف سکولوں میں منعقدہ تقاریب میں طلباوطالبات نے ٹیبلوز اور تقاریر کر کے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔
یوم آزادی کی مناسبت سے سول کالونی خار میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں محکموں کے افسران ملازمین سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاراچنار سمیت ضلع بھر بھر میں 14 اگست یوم آزادی انتہائی عقیدت سے منایا جارہا ہے۔ صفر المظفر کے ایام کی وجہ سے تقریبات کو انتہائی سادہ رکھا گیا یے ، ڈپٹی کمشنر کرم نے پرچم کشائی کی اور ملک کی سالمیت کیلئے دعائیں مانگی گئی ارمی پبلک سکول میں بچوں نے شجر کاری میں حصہ کیا اور پودے لگائے۔
ضلع ایبٹ آباد میں‌پولیس کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران پولیس لائن میں شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا گیا.
جشن آزادی تقریب میں‌ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب اور افسران نے بھرپور انداز میں‌شرکت کی، ملی نغموں اور تقریری مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں‌شرکاء نے بھرپور حصہ لیا. اس دوران فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی.
ضلع مانسہرہ میں‌یوم آزادی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر عدنان خان اور ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے پرچم کشائی کی .

مزید پڑھیں:  تھائی لینڈ، سکول وین میں آتشزدگی سے 25افراد ہلاک، بچے بھی شامل