یوم آزادی پر امن ریلی

ضلع سوات میں یوم آزادی پر امن ریلی کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں مقامی جرگے کے زیراہتمام یوم آزادی پر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس دوران سینکڑوں لوگوں نے امن کے لئے دو کلومیٹر تک واک کیا۔
مظاہرین ہاتھوں میں سفید جھنڈے اٹھائے علاقہ میں امن کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے، اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزادی کے دن حکومت سے قیام امن کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی قسم کے فوجی آپریشن اور دہشت گردوں کی کاروائی کے خلاف ہیں، ہزاروں قربانیوں کے بعد علاقہ میں امن قائم ہوا ہے، اسے دوبارہ خراب نہیں ہونے دینگے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر علاقے میں کسی بھی قوت نے امن خراب کرنے کی کوشش کی تو عوام سڑکوں پر نکل آئِیں گے۔
ضلع سوات میں مقامی جرگے کے زیراہتمام یوم آزادی پر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس دوران سینکڑوں لوگوں نے امن کے لئے دو کلومیٹر تک واک کیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب الیکشن ٹربیونلز بارے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم