سیفٹی وال کا دوسرا کامیاب تجربہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سیفٹی وال کا دوسرا کامیاب تجربہ مکمل

ویب ڈیسک: ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سیفٹی فائر وال کا دوسرا اور آخری کامیاب تجربہ گزشتہ رات مکمل کر لیا گیا۔
اس حوالے سے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام خاموش ہیں اور اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی جا رہی۔
وزارت آئی ٹی کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی اے سے متعلقہ معاملہ ہے مگر پی ٹی اے کے سینئر حکام کی جانب سے رابطہ کرنے پر کسی قسم کا جواب نہیں دیاگیا۔
دوسری طرف پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز مسلسل خلل کا شکار ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل ایپس آئے روز متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ مسلسل کم ہے، خصوصا ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز خلل کا شکار ہیں۔
ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ سست ہونے کی تکنیکی وجوہات ہیں، سائبر امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ کیبل کی کوالٹی، ڈیجیٹل ٹریفک بڑھنا اور موسمیاتی تبدیلیاں انٹرنیٹ سروس کو متاثر کرتی ہیں۔
بعض ذرائع کاکہنا ہے کہ سیفٹی فائر وال کے دوسرے کامیاب تجربے کے بعد تمام سوشل میڈیا معمول کے مطابق چلیں گے اور سسٹم بحال کر دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف ہدف پورا کرنے میں ایف بی آر ناکام، سخت اقدامات کا عندیہ