عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور

عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے افسران کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے معاملے پر مزید سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے سیل کے اطراف میں تعینات سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی ہفتہ وار بنیاد پر تبدیل کئے جائِیں گے۔ اڈیالہ جیل میں اس حوالے سے ہونیوالی سماعت کے دوران جیل عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتیوں اور پارٹی رہنماوں سمیت جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی آنے جانے پر مکمل تلاشی لی جائے گی۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو بانی پی ٹی آئی کیلئے جاسوسی، پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیا ہے ، جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکتان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں 9روز سے پاراچنارٹل شاہراہ، پاک افغان خرلاچی بارڈر بند