سولر سکیم کے ماڈل

وزیراعلیٰ نے سولر سکیم کے ماڈل، ڈیزائن اور آن لائن اپلیکیشن کا افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز اعلان کئے گئے سولر سکیم کے ماڈل، ڈیزائن اور آن لائن اپلیکیشن کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے اعلان کردہ 1 لاکھ 30 ہزار غریب گھرانوں کو سولر دیا جائے گا، اس میں بجلی لاسسز والے فیڈرز، پسماندہ اور گرم ترین علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے غریب اور لائں لاسز والے علاقے کے باسیوں کو ملنے والے سولر پینل میں وائرنگ، سٹینڈ، انورٹر، پنکھے اور بلب شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز اعلان کئے گئے سولر سکیم کے ماڈل، ڈیزائن اور آن لائن اپلیکیشن کا افتتاح کر دیا۔

مزید پڑھیں:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملین مارچ کا اعلان