مارک زکربرگ کا اپنی اہلیہ

مارک زکربرگ کا اپنی اہلیہ کو ان سے ملتا جلتا قد آدم مجسمے کا تحفہ

ویب ڈیسک: دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص مارک زکربرگ کا اپنی اہلیہ کو ان سے ملتا جلتا قد آدم مجسمے کا تحفہ ، یہ تحفہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی چھا گیا، لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی جانب سے ان کی اہلیہ پریسیلا چن کو دیا گیا ایک منفرد تحفہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ہے۔ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی جانب سے اپنی اہلیہ کو دیئَے جانے والے تحفہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔
مارک زکربرگ نے اپنی اہلیہ کو ان سے ملتا جلتا قد آدم مجسمہ تحفے میں دیا ہے جو امریکی آرٹسٹ ڈینیل ارشاسم نے تیار کیا۔
ذرائع کے مطابق یہ مجسمہ زکربرگ کے گھر کے احاطے میں رکھا ہوا ہے اور اس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی ہیں۔
انسٹا شیئرنگ میں پریسیلا چن مجسمے کے ساتھ کھڑی کافی پیتے دکھائی گئی ہیں جبکہ دوسری فوٹو میں مجسمے کا چہرہ دکھایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھا گیا ہے کہ مارک اپنی اہلیہ کا مجسمہ تیار کرنے کی رومی روایت پھر زندہ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص مارک زکربرگ کا اپنی اہلیہ کو ان سے ملتا جلتا قد آدم مجسمے کا تحفہ ، یہ تحفہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی چھا گیا، لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی کے ایکسپریس روٹس پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں اضافہ