اولمپکس میں ریکارڈ ہولڈرز کی ویڈیو

اولمپکس میں ریکارڈ ہولڈرز کی ویڈیو وائرل، ارشد ندیم بھی شامل

ویب ڈیسک: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں ریکارڈ ہولڈرز کی ویڈیو وائرل کر دی گئی ہے جس میِں پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی شامل ہیں۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پیرس اولمپکس 2024 کے مختلف کھیلوں کے اہم لمحات کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔
ویڈیو میں کامیاب ایتھلیٹس میں جیولن تھرو مقابلے میں ریکارڈ بنانے والے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی شامل ہیں ، اس ویڈیو میں جہاں دیگر لمحات بہترین انداز میں دکھائے گئے ہیں وہیں ارشد ندیم کی شاندار تھرو کا ایکشن بھی دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں کامیابی حاصل کر کے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ میڈل دلایا تھا۔
مقابلوں کے دوران پاکستانی اتھلیٹ نے 92 اعشاریہ 97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔
یاد رہے کہ اولمپکس میں ریکارڈ ہولڈرز کی ویڈیو وائرل کر دی گئی ہے جس میِں پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی شامل ہیں۔
اولمپک گیمز 2024 کے دوران پاکستان کے نامور اتھلیٹ نے بہترین کارکردگی سے جہاں طلائی تمغہ حاصل کیا وہیں اولمپک کی 118 سالہ تاریخ میں طویل ترین فاصلے پر نیزہ پھینک کر ریکارڈ بنا دیا. اس سے قبل اتنا طویل فاصلے تک کسی نے بھی نیزہ نہیں پھینکا تھا.

مزید پڑھیں:  پشاور سے دبئی جانیوالی پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ