ملک میں عدم استحکام

عمران خان کی منشا سے ملک میں عدم استحکام پھیلایا جارہا تھا،عطاء تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی منشا سے ملک میں عدم استحکام پھیلایا جارہا تھا جس نے بھی ملکی سالمیت کونقصان پہنچایا تمام لوگ شکنجے میں آئیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق فیض حمید کے بعد آج مزید تین افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی آپس میں رابطے میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ افسران کی گرفتاریوں کے بعد مزید شواہد سامنے آرہے ہیں، ان کے تمام اقدامات ملک میں عدم استحکام لانے کی کوشش تھی، لگتا ہے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے بھی پیغام رسانی کی جارہی تھی،عمران خان کی منشا سے ملک میں عدم استحکام پھیلایا جارہا تھا، جس نے بھی ملکی سالمیت کونقصان پہنچایا تمام لوگ شکنجے میں آئیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرتمام چیزیں کی جارہی تھیں، ایک جیل کے افسر کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے، کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے، ملک میں استحکام کے حوالیسیاچھی خبریں آرہی ہیں، انتشاری ٹولے کا احتساب بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہ کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران پانچ سالہ معاشی پلان کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملین مارچ کا اعلان