عشرت العباد کا سیاسی جماعت

عشرت العباد کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان ،رابطے شروع

ویب ڈیسک: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے طویل عرصہ بعد ملکی سیاست میں دوبارہ انٹری دیتے ہوئے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔
طویل عرصہ تک سیاسی طورپر خاموش رہنے والے سابق گورنر عشرت العباد نے سیاسی رہنماؤں سے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عشرت العباد نے کہا کہ اسلام آباد، سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت بہت اچھے لوگ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 14 سال سے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہا ہوں اب میں اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلانا چاہتا ہوں ۔
سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے خاموش تھا تاہم میرے رابطے سب کیساتھ اچھے تھے، جلد ہی پارٹی سے متعلق اعلان کروں گا۔
عشرت العباد نے کہا کہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور عوام میں بے یقینی کی کیفیت ہے جسے ہم نے دور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے اور مایوس عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے، اس کیلئے ہم ایک حکمت عملی کے تحت چل رہے۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو 7روپے 31پیسے مہنگی