مارشل لا ء لگانے کی دھمکی

جنرل باجوہ نے مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی تھی، وزیردفاع

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باوہ نے مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی تھی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا کی بات اکیلے میرے سامنے ہی نہیں بلکہ پورے مجمع کے سامنے کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئے اور 4سال تک شو چلایا، جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کا بہت قریبی تعلق ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرا حافظہ ٹھیک ہے، ہوسکتا ہے کچھ وقت پہلے کی بات یاد نہ ہو، ماضی کی باتیں یاد ہیں۔
وزیردفاع نے کہا کہ ملک احمدکسی اور صورتحال اور میں کسی اور صورتحال کی بات کر رہا ہوں، میرے اور ملک احمد کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں ہے، جنرل باجوہ نگران دور میں6ماہ سے ایک سال کی ایکسٹینشن کا کہہ رہے تھے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دور نواز شریف اور خاندان کے خلاف کارروائی کی، اس وقت ان کو جوڈیشل کمیشن کا خیال کیوں نہیں آیا؟ بانی پی ٹی آئی کو اب بار بار کیوں جوڈیشل کمیشن کا خیال آرہا ہے؟ ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمیدکے معاملے پر حکومت چاہے تو جوڈیشل کمیشن بناسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: اسرائیلی بڑھتی بربریت اور حزب اللہ سرہراہ کی شہادت پر قراردادیں جمع