شاہراہ قراقرم تین مقامات پر بند

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم تین مقامات پر بند

ویب ڈیسک: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم تین مقامات پر بند کر دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ اس دوران درجنوں گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے جبکہ شاہراہ قراقرم کو بھی بند کر دیا گیا۔
غذر کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق گوپس کے گاؤں یانگل میں لینڈسلائیڈنگ سے 15 مکانات مکمل تباہ جبکہ 59 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، لینڈسلائیڈنگ سے 45 مویشی خانے مکمل جبکہ 20 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گلگت کے علاقے اشکومن، ہائم اور یاسین میں بھی 11 گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے ہیں، اس دوران نہ صرف گھروں کو نقصان پہنچا بلکہ ان کے مویشی خانے بھی اس کی زد میں آ کر متاثر ہو چکے ہیں۔
خیبرپخونخوا کے بالائی علاقے گلگت میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، سیلابی ریلے کے بہاو کا اندازہ اس سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس سے درخت تک اکھڑ گئے۔
حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثر ہونے والے گلگت، غذر، شندور روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر کے کھول دیا گیا۔
اس کے علاوہ ہنزہ وادی میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کے بعد شاہراہ قراقرم کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تین مقامات پر بند کر دیا گیا ہے جس کے بعد متعدد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کی واپسی:پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ،پشاور ہائیکورٹ