تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز

تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز شروع نہ ہونا باعث تشویش قرار

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر کے تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز شروع نہ ہونا باعث تشویش قرار دیدیا گیا ہے،
آل پارٹیز کانفرنس نے تیمرگرہ میں‌بننے والے میڈیکل کالج کو بنے 10 سال ہو جانے کے باوجود تاحال اس میں‌کلاسز شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے جدید الات و سامان زنگ الود ہو چکا ہے۔
مقررین نے کہا کہ ملازمین کو کروڑوں روپے ماہانہ تنخواہوں کی مد میں ادا کئے جا رہے ہیں، تین بار افتتاح کے باوجود میڈیکل کالج کی غیر فعالیت افسوسناک ہے۔
اے پی سی شرکاء نے کہا کہ میڈیکل فیکلٹی مکمل جبکہ تاحال پرنسپل کی عدم تعیناتی کی وجہ سے کلاسز شروع نہیں ہو رہی۔ تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز شروع نہ ہونا باعث تشویش ہے۔
اے پی سی میں شرکاء کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت میڈیکل کالج کی بے قاعدگیوں کے حوالے سے فوری نوٹس لے، کالج کے لیے فوری طور پر پرنسپل تعینات نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع