ہنگو چیک پوسٹ پر فائرنگ

ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ ،2پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقہ سماری میں پیش آیا جہاں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے ۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرم میں مستقل امن کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا