امریکا آج زیادہ محفوظ

ٹرمپ دور کی بہ نسبت امریکا آج زیادہ محفوظ ہے ، جوبائیڈن

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، ٹرمپ دور کی بہ نسبت امریکا آج زیادہ محفوظ ہے ۔
شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 4 روزہ نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ امریکیوں کی بدولت ہمارے 4سال غیر معمولی رہے،مجھے امریکیوں سے محبت ہے اور اس اجتماع میں موجود ہر شخص میرے دل کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اچھے دن آرہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی،کملا ہیرس جلد امریکا کی صدر بنیں گی۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن کیا کچھ نہیں، ٹرمپ دور کی بہ نسبت امریکا آج زیادہ محفوظ ہے ۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے،میں نے پہلی سیا ہ فام خاتون کو امریکا کی سپریم کورٹ میں لا کر وعدہ پورا کیا۔
کنونشن کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ آزادی کیلئے تیار ہیں ؟ ، کیا آپ جمہوریت کیلئے تیار ہیں ، اگر آپ اچھا کرینگے تو ہم بھی اچھا کرینگے ، ہم نے اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں میں مہنگائی کی شرح 44ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی