سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

باجوڑ میں شہید ہونے والے 3سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: باجوڑ میں گزشتہ رات شہید ہونے والے 3سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق باجوڑ میں شہید ہونے والے 3 سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نائیک عنایت خان شہید ، لانس نائیک عمر حیات شہید اور سپاہی وقار خان شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عوام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے جسد خاکی تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے۔
شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں مزید توسیع کا امکان مسترد