اجتماعی قتل کی تحقیقات

سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف اجتماعی قتل کی تحقیقات

ویب ڈیسک: سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونل نے اجتماعی قتل کے مقدمات کی تحقیقات کاآغاز کردیاہے ۔
بنگلا دیش کے جنگی جرائم ٹربیونل نے غیرملکی خبر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ واجد کے خلاف قتل کے مقدمات عام لوگوں کی جانب سے لائے گئے ہیں جن میں حسینہ واجد کے متعدد سابق معاونین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کے خلاف اجتماعی قتل کے مقدمات ہیں اورٹربیونل جرائم کے مقدمات کی بھی تحقیقات کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی 15 سالہ حکومت کے خلاف ایک ماہ کے دوران طلبہ کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں 450 افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تھی۔
طلبا کے احتجاج کے باعث حسینہ واجد کو وزیراعظم کے عہدے سے استعفی دے کر بھارت فرار ہونا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی دہشت گردی مقدمات سے بری