مستونگ میں آپریشن

فورسز کا مستونگ میں آپریشن، بی ایل اے کے 3دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث تین دہشت گرد وں کو ہلاک جبکہ تین زخمی کردیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 18اور 19اگست کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بلوچ لبریشن آرمی کے تین دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور 12 اگست کو ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے ذریعے مجرموں سے ان کی اس گھنانی کارروائی کا بدلہ لے کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس، جسٹس منیب اختر کالارجر بینچ میں شمولیت سےانکار