189افراد جاں بحق

یکم جولائی تا17اگست بارشوں کے دوران 189افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ملک بھر میں یکم جولائی سے17اگست تک بارشوں کے دوران 189افراد جاں بحق، 333زخمی ہو گئے ہیں ۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے ملک بھر میں یکم جولائی سے 17اگست تک ہونے والی موسلادھار بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں یکم جولائی سے 17اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق اور 333 زخمی ہوگئے ہیں ۔
این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے جاری بارشوں کے دوران سب سے زیادہ صوبہ پنجاب میں 68 شہری جاں بحق ہوئے۔
بارشوں سے خیبرپختونخوا میں 65جبکہ سندھ میں مختلف حادثات کے دوران 32افرد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 15افراد ، گلگت بلتستان میں 4اور آزاد کشمیر میں 5افراد جاں بحق ہوئے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 645 گھر مکمل تباہ ہوئے اور ایک ہزار 419 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
ملک بھر میں بارشوں کے باعث 8 سکول اور 35پل بھی متاثر ہوئے، جب کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 323 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ