متاثرین دہشتگردی کی یاد کا دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج متاثرین دہشتگردی کی یاد کا دن منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج متاثرین دہشت گردی کی یاد کادن منایا جارہا ہے جس میں دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔
اس دن کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام متاثرین دہشت گردی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 2 دہائیوں سے جاری جنگ کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا، پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی حمایت اور مالی معاونت کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پولیس چالان، ٹول ٹیکسز میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج