دہشتگردی کی حمایت

پاکستان مخالف قوتیں دہشتگردی کی حمایت کر رہی ہیں، صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی حمایت اور مالی معاونت کررہی ہیں ۔
متاثرین دہشتگردی کی یاد اور خراج عقیدت پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام متاثرین دہشتگردی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔
اپنے پیغام میں صدر پاکستان آصف صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف 2دہائیوں سے جاری جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے ہماری معیشت کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا۔
اپنے پیغام میں صدر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشتگردی کی حمایت اور مالی معاونت کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ آج پا کستان سمیت دنیا بھر میں متاثرین دہشت گردی کی یاد کا دن منایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مسلم ممالک کا اسرائیل کیخلاف مضبوط مؤقف پیش نا کرنا افسوسناک ہے