بلوچستان میں پولیو کیس

بلوچستان میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ،تعداد12تک جا پہنچی

ویب ڈیسک: بلوچستان میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 12تک پہنچ گئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع خاران کی رہائشی 2 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والا پولیو کایہ 12 واں کیس ہے۔
قلعہ عبداللہ میں 5، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، چمن، جھل مگسی اور ژوب میں ایک ایک پولیو کیس سامنے آچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد