سمگلنگ خاتمے کیلئے اقدامات

وزیراعظم کا سمگلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے تمام ادارے کو سمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کی جانب وزیراعظم کو ملک میں سمگلنگ کی روک تھام اور اب تک کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمگلرز، ان کے سہولت کاروں اور ٹرانسپورٹرزکی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرکے کاروائی کی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سمگلنگ میں ملوث افرادکو پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا، خوش آئندہ امر ہے کہ متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ایف بی آر، وزارت داخلہ اور دیگر ادارےآپس میں تعاون مزید بہتر کریں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پیش کی جائے، اسمگلنگ کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلیے تمام ادارے اپنی کوششیں تیزکریں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے پیجرز دھماکوں میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف